پاکستان کی ثالثی رنگ لے آئی: ایران اور امریکا کا دوحہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور قطر کی کامیاب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے آنے والے دنوں میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوحہ میں پاکستانی اور قطری ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے مختلف پہلوؤں اور امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔ یہ پیش رفت سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ‘لیک لوزرن سربراہی اجلاس’ کے نتائج کو آگے بڑھاتے ہوئے حاصل ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین نے مستقل رابطے اور مذاکرات جاری رکھنے کی توثیق کی ہے۔ ایران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، اگلی باضابطہ ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کی رسومات کے فوراً بعد جلد از جلد طے کی جائے گی تاکہ امن و مفاہمت کے اس عمل کو بغیر کسی تعطل کے آگے بڑھایا جا سکے۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، قطر

قطر  کے اعلیٰ حکام کا بتانا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری حکام کے مطابق  آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ایران امریکا مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔

ایران نےآبنائےہرمز میں مداخلت سے امریکا کوخبردارکردیا

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نےآبنائے ہرمز میں مداخلت سے امریکا کو خبردارکردیا ہے۔

ایرانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام کمرشل جہاز، آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں محفوظ راستےکیلئے ایران کے بتائےگئے روٹس کو فالو کریں۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ مقررہ راستوں سے انحراف یا بحری نقل و حرکت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی ہو گی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اطراف امریکی فضائی اثاثوں کی مسلسل موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment