امریکہ کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ راستہ اختیار کرنے کا دعوی

واشنگٹن: امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے راستے عالمی مارکیٹ میں تیل کی ترسیل برقرار رکھنے کے لیے ایک خفیہ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری اس آپریشن کے تحت رات کے وقت عمان کے ساحلی چینل کے ذریعے 15 سے 20 آئل ٹینکرز کو بحفاظت گزارا جاتا ہے، جس سے روزانہ تقریباً ایک کروڑ بیرل تیل عالمی مارکیٹ میں شامل ہو رہا ہے۔

امریکی آرمی کے ہیڈکوارٹرز فورٹ بریگ سے کنٹرول کی جانے والی ٹاسک فورس نارتھ کیرولائنا خلیجی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ٹینکرز کی نقل و حرکت کا شیڈول تیار کرتی ہے، جبکہ امریکی فضائیہ ایرانی ڈرونز اور کروز میزائلوں کے خلاف تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایران کے ریڈار اور بحری نگرانی کے نظام کو پہنچنے والے نقصان کے بعد ایرانی فورسز کا کنٹرول کمزور پڑ چکا ہے اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment