امریکہ اور ایران کو واپس مذاکرات کی میز پر لانے کی کو ششیں جاری ہیں،پاکستان

مکہ معاہدہ واضح ہے، ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسن اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ 7 اگست کو ہونے والے مکہ سمٹ کے نتیجے میں طے پانے والا مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا بنیادی مقصد علاقائی امن و سلامتی کا قیام ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی رو سے کسی بھی ایک فریق پر حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ یہ معاہدہ محض تین ممالک تک محدود رہنے کے بجائے خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے تنازع حل کرنے کے لیے پرخلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقین کے درمیان بات چیت بھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے امریکی اور سعودی عرب کی سول جوہری ڈیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اس حق کا احترام کرتا ہے، تاہم اس معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد جامع اور تفصیلی ردعمل جاری کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment