میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے 3 اضلاع کے 13 حلقوں میں عام انتخابات کل ہوں گے، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے تمام تر انتخابی اور سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ڈی آر او آفس کے ذریعے سخت سکیورٹی کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔
مقررہ وقت پر الیکشن مہم ختم ہونے کے بعد تمام تر سرگرمیاں مکمل ہو چکی ہیں اور پولنگ کا عمل کل صبح سے باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔