موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں 200 فیصد اضافہ کردیا

تیزرفتاری پرجرمانہ 750 سے بڑھا کر 2500 روپےاوراوورٹیک کرنے پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دیا گیا

جرمانے بڑھانے کا فیصلہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے اجلاس میں کیا گیا ،جرمانوں میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رات کو موٹر وے پر سفر کرنے کے لئے خستہ حالت لائٹس پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5000 کر دیا گیا،۔

غفلت اور لاپرواہی پر جرمانہ 300 سے بڑھا کر 1500 روپے اوربغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 750 سے بڑھا کر 5000 روپے کر دیا گیا، رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2000 روپے کیا گیا ہے،موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پر جرمانوں کا نفاذ فوری طور پر کیا گیا یے۔

Comments (0)
Add Comment