پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ 2026-27 کے شیڈول اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی چاروں ٹیموں کے اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں فائنل سمیت مجموعی طور پر سات ڈے اینڈ نائٹ میچز شامل ہیں جو روزانہ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد نئے ڈومیسٹک سیزن کے آغاز کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2027 کے لیے کھلاڑیوں کی مؤثر تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلوز کی ٹیمیں مدِمقابل آئیں گی، جن کی قیادت بالترتیب شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کریں گے۔ نیشنل سلیکشن کمیٹی نے تمام ٹیموں کے لیے 11، 11 رکنی اسکواڈز کے ساتھ 13 ریزرو کھلاڑی

Comments (0)
Add Comment