اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج شام 6 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 178 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔

پنجاب میں لاہور، میانوالی، چکوال، آزاد کشمیر میں وادی نیلم اور مظفرآباد، گلگت بلتستان میں دیامر، جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یورپی زلزلہ مرکز کے مطابق ہندوکش ریجن میں زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment