گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو مقابلے کے فائنل میں پاکستان کے نامور ایتھلیٹ اور دفاعی چیمپئن ارشد ندیم تمغہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، جبکہ سونے کا تمغہ سری لنکن جیولن تھرور رومیش تھارانگا نے اپنے نام کر لیا۔
فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، جب کہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی۔ اس طرح وہ 12 ایتھلیٹس کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آ کر میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔
دوسری جانب سری لنکا کے رومیش تھارانگا نے 89.75 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر تھرو کے ساتھ دوسرے اور بھارت ہی کے یش ویر سنگھ تیسرے نمبر پر رہے۔