گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے حکومت بننےکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد پی ڈی ایم طرز پر ہوسکتا ہے۔ گلگت بلتستان میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا،گورنر مسلم لیگ ن کا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم کا 60/40 کا فارمولا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ایوان صدر آمد پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت کی، ملاقات میں وفاقی بجٹ سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرےکی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے بجٹ منظورکروانےکے لیےگرین سگنل دے دیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلزپارٹی 9 نشستوں پر کامیابی کیساتھ سب سے آگے
پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے9، آزاد امیدواروں نے6، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشت حاصل کرلی۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 1،4،5،7،9،10،11،12،19 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی جبکہ جی بی اے 20، 22 اور 18 پر ن لیگ اور جی بی اے 8 پر ایم ڈبلیو ایم جیتی اور جی بی اے 3،23،24,21 ،6 اور 16 پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے۔
پی ٹی آئی کاگلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کا الزام، حلف کے دن یوم سیاہ منانےکا اعلان
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا۔
بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا کہ ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا فارم 47 ملنا چاہیے تھا، اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حلف کے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔