مظفرآباد سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 8 مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والی پولنگ میں مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔
خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی سحرش قمر، مریم زمان اور مریم ادریس جبکہ پیپلزپارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیا خورشید کامیاب قرار پائیں۔ علما و مشائخ کی نشست پر ن لیگ کے پیر مظہر سعید شاہ، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر بیرسٹر افتخار گیلانی اور اوورسیز کشمیریوں کی نشست پر عبد الرحمان آرائیں کامیاب ہوئے۔
ان نتائج کے بعد ایوان میں مسلم لیگ (ن) کی کل نشستوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے اور اتحاد کے بعد ان کی طاقت 32 ممبران تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی کی 14 نشستیں ہیں۔ نومنتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔