پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم کی نئی ریلیز پرائس مقرر کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے پنجاب فوڈ سٹفس (کنٹرول) ایکٹ 1958 کے تحت جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاسکو سے حاصل کردہ اور ایگریگیٹرز کے پاس موجود گندم کی قیمت 3 ہزار 800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے اور ان احکامات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے دستخط سے جاری ہونے والا یہ نوٹیفکیشن پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ان احکامات پر سخت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔