عمران خان سے ملاقات نہ کرائی گئی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینگے،سہیل آفریدی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے نوجوان اپنے مستقبل کو لے کر شدید تشویش اور غصے میں ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی، وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور یقین دہانی کرائی کہ ملاقات کے بعد کوئی پریس کانفرنس نہیں کی جائے گی۔

سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دی گئی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور ملک گیر احتجاج ہوگا۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علاج و معالجے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 27 ستمبر کو تمام صوبوں کے نوجوانوں کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دی اور صراحت کی کہ ان کا لانگ مارچ رہائی کے لیے نہیں بلکہ صرف اپنے قائد تک رسائی کے لیے ہے۔

Comments (0)
Add Comment