نیپال: سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 270 ہوگئی، سیکڑوں افراد لاپتا

نیپال میں اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 270 ہو گئی ہے، جبکہ سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور لاپتا افراد کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔   

اطلاعات کے مطابق سیلاب کا تباہ کن ریلہ ضلع راسووا میں ناگہانی طور پر نمودار ہوا، جس نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ سیاحتی حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والوں میں 400 سے زائد غیر ملکی سیاح اور زائرین بھی شامل ہیں۔ ان میں 142 بھارتی، 54 امریکی، 34 آسٹریلوی، 33 برطانوی، 24 کینیڈین، 17 ملائیشین اور 53 یوکرینی شہری شامل ہیں، جبکہ جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، پرتگال اور نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کا بھی ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے।

اسی کے ساتھ چین اور نیپال کی سرحدی پٹی پر واقع تبت کے علاقے گیرونگ میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت اور 558 افراد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں 260 غیر ملکی شہری شامل ہیں। سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے سرحدی علاقوں میں رہائشی مکانات، سڑکوں، پلوں اور پن بجلی کے منصوبوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے مواصلاتی نظام معطل ہے اور امدادی ٹیموں کو متاثرین تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔   

Comments (0)
Add Comment