وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزرا کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہوں گے۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ علاقائی امن و استحکام اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔