کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کی فاطمہ زاہرہ کی ویمنز باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی ویمنز باکسر فاطمہ زاہرہ نے 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کو یکطرفہ انداز میں شکست دی۔

فاطمہ زاہرہ کے مسلسل مؤثر حملوں کے باعث ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک کر انہیں فاتح قرار دے دیا۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد اب کوارٹر فائنل میں فاطمہ زاہرہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا، اور اگر وہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن جائیں گی۔

Comments (0)
Add Comment