امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی،

ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کی جانب سے کسی بھی امریکی فوجی کو قتل کیا گیا تو اسے اس کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس  پر جاری اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور امریکی فوج کی پوری اعلیٰ قیادت کو پہلے ہی واضح اور حتمی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

امریکی صدر کا یہ سخت بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور حالیہ دنوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں اور ان کے جواب میں کی جانے والی کارروائیوں کے باعث خطے کی مجموعی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔

Comments (0)
Add Comment