براڈ پیک حادثہ: پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو منتقل

سکردو:  براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں مرنے والے 5 غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دشوار گزار علاقے سے نکال کر بحفاظت سکردو منتقل کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن نے انتہائی سخت اور مشکل حالات میں یہ ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

واضح رہے کہ براڈ پیک پر کوہ پیمائی مہم کے دوران اچانک برفانی تودہ گرنے سے ایک پاکستانی سمیت 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، جس کے بعد ریسکیو حکام کی جانب سے فوری سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ لاپتہ دیگر افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments (0)
Add Comment