امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کی صورت میں ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران آبنائے ہرمز میں جب بھی کسی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرے گا، جواب میں امریکا ایک ایرانی پُل یا بجلی گھر کو بمباری سے تباہ کردےگا، امریکا تہران کے قریب یا تہران میں موجود تنصیبات کو بھی نشانہ بنائےگا۔