جہلم: راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین راول ایکسپریس کالا گجراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہونے والی ٹرین کی بریک فیل ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، جس سے ٹرین کا انجن اور 3 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ حادثے کے فوراً بعد ریلوے عملے نے موقع پر پہنچ کر بحالی کا کام شروع کر دیا تاکہ ریل ٹریک کو معمول کی آمدورفت کے لیے کھولا جا سکے، جبکہ اس پیشرفت کے باعث ٹرین سروس کے شیڈول میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔