آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کا انتخابی عمل باغ کے دو حلقوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد مکمل ہو گیا ہے۔ ان دونوں حلقوں میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔
نتائج کے مطابق ایل اے 15 وسطی باغ میں پیپلز پارٹی کے سردار ضیاء القمر نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایل اے 16 شرقی باغ سے مسلم لیگ (ن) کے سردار میر اکبر خان فتح یاب رہے۔
باغ کے نتائج کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 25 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی قوت بن کر ابھری ہے اور اس کی حکومت سازی کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی 12 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
انتخابات کا بڑا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود راولاکوٹ اور سدھنوتی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونا باقی ہیں، جن کے بعد ایوان میں حتمی سیاسی صورتحال مزید واضح ہوگی۔