حکومت نے ایک بارپھراپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دیدی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کوملاقات کا پیغام بھجوادیا ۔
حکومت اوراپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی ۔ وزیراعظم نے محمود اچکزئی کووزیراعظم آفس یا پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ۔
محمود اچکزئی نے معذرت کرتے ہوئے غیرجانبدارمقام پرملاقات کی تجویزدی ۔ اوروزیراعظم کے مشیررانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پرآمادگی ظاہرکی ۔
وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنراورممبران کی تقرری پربھی گفتگوہوگی ۔۔