ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات ،پاکستان کی تاریخی کامیابی، بھارتی پینل کو شکست

بنکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تین نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے بھارتی حمایت یافتہ پینل کو شکست دے دی۔

اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی قیادت میں قائم اس پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندے شامل تھے اور یہ اے سی سی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تینوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس تاریخی کامیابی کو ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اہم مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں راجیو شکلا نے بھارت کی نمائندگی کی جبکہ انتخابات کے ساتھ ساتھ اگلے سال بنگلا دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں، سلہٹ، میرپور اور چٹوگرام کے وینیوز، ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ بجٹ اور دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے انتظامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Comments (0)
Add Comment