محکمہ موسمیات نے ماہ ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اگست کی شام چاند نظر انے کا امکان نہیں ہے، جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 13 اگست کی شام چاند کی عمر اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے باعث رویت ممکن نہیں ہے اور اس شام کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت 7 بجکر 40 منٹ مقرر ہے۔ اس کے علاوہ 13 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ ماہ ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔