فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ کا انعقاد کیا جس میں سابق آرمی چیفس سمیت ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے ملک کے دفاع، قومی استقامت کو مضبوط بنانے اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کے تجربے، رہنمائی اور خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اہم ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

دوسری جانب سابق فوجیوں نے بھی پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment