پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لٹر اضاف کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment