توانائی بچت مہم میں 13 جون تک توسیع

توانائی بچت مہم پرعملدرآمد جاری ۔۔ حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی گئی۔۔۔۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں پچاس فیصد کمی برقرار رہے گی۔۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔

حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026ء تک توسیع کی ہے۔۔۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر ان اقدامات میں فوری طور پر توسیع کی منظوری دی۔۔ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔۔

Comments (0)
Add Comment