لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم صرف 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کی بدولت میزبان ٹیم کو پاکستان پر 180 رنز کی نمایاں برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 اور محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستانی بلے باز شدید مشکلات کا شکار رہے اور 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآوٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے۔
اذان اویس 46 اور سعود شکیل 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اوپنر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکاتے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن نے 4 اور جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط موقف میں پہنچا دیا۔