اسلام آباد: قومی الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون 2026ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا اور اضافی رقم رواں ماہ اگست کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی،
اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بھی بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔