حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران میں ایئرپورٹ اور سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب پر ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق نجران ایئرپورٹ کے حساس ہدف اور آرامکو تنصیب کو الگ الگ ڈرونز کے ذریعے انتہائی درستگی سے نشانہ بنا کر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے اس دعوے کی فوری تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جس کی وجہ سے ممکنہ نقصان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بیان دیا تھا کہ سعودی عرب حوثیوں کو قابو کرنے میں ناکام رہے گا اور اسے مزید جوابی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments (0)
Add Comment