پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع

اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کی حتمی تاریخ طے کرنے کے لیے پنجاب حکومت کو اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اہم فیصلہ 20 اگست کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں سمیت دیگر تمام ضروری اور انتظامی انتظامات پہلے ہی مکمل کیے جا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 20 اگست کے اجلاس میں پولنگ ڈے کی منظوری کے فوری بعد انتخابی عمل کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن اور حکومتِ پنجاب کے درمیان اس بیٹھک کو صوبے میں طویل عرصے سے التوا کا شکار بلدیاتی نظام کی بحالی کی جانب ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment