قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی۔

فنانس بل منظوری کیلئے وزیر خزانہ نے ایوان میں پیش کیا،فنانس بل کی منظوری کے وقت تحریک انصاف موجود نہ تھی ۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کل حجم 18 ہزار 771 ارب روپے ہے،بجٹ پر اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد،حکومت کی منظور کرلی گئیں۔۔ فنانس بل کے مطابق یکم جولائی سے 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد جبکہ 3001 سی سی یا اس سے زائد انجن صلاحیت رکھنے والی درآمدی گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

بل کے تحت یکم جولائی سے پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن اور ایس آئی یو ٹی کو ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز، اورنگی ٹاؤن کے فلاحی ادارے اور میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بھی ٹیکس رعایت برقرار رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ منظور شدہ بجٹ اور فنانس بل یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

فنانس بل کی منظوری کے ساتھ ہی اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment