امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان سے متعلق سوال کو احمقانہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی فوج پہلے ہی مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، اس لیے ان کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں بنتی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جس کے باعث وہ ایک ناکام ریاست بن چکا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید روایتی فوجی کارروائیاں کر سکتا ہے، جبکہ تہران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔