شہبازگل اڈیالہ جیل سے رہا، کوئی مرکزی رہنما استقبال کو نہ پہنچا

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل ایک ماہ سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں قید رہے، ان کی رہائی پر پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما انہیں لینے اڈیالہ جیل نہیں آیا۔

بغاوت کیس میں شہباز گل کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان  پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔

Comments (0)
Add Comment