سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر قرض واپسی میں توسیع

کراچی:   سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی معیاد مزید ایک سال بڑھائی گئی ہے، 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی معیاد 5 دسمبر 2022 کو پوری ہو رہی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا کہ سعودی ڈالر ڈپازٹس فنڈز پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment