فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پروزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی’عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو’۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزارت خارجہ ، تمام متعلقہ حکام اور وزارتوں کو مبارک پیش کرتا ہوں ، اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ میں افواج پاکستان، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو مبارک دیتا ہوں

شہبازشریف نے کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوںاور قائدین کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی’عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو’

 ان کا کہنا تھا کہ ’این آراو‘ کی تہمتیں برداشت کرکے قومی مفاد کی خاطر اپوزیشن میں بھی ہم نے اس معاملے پر پورا تعاون کیا

 

 

ہم نے ہمیشہ قومی اور ریاستی مفاد کو ترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے آج یہ کامیابی عطا فرمائی ،گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے،

Comments (0)
Add Comment