عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے دوران ان کے وکیل علی ظفر کے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے شواہد کے مطابق عمران خان کو نااہل کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا، اسپیکر نے یہ ریفرنس 5 اراکین کی درخواست پر فائل کیا جس میں کہا گیا کہ 63 ٹو کے تحت درخواست دائر کی گئی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں کہا گیا عمران خان نے توشہ خانہ تحائف الیکشن کمیشن سے چھپائے، مزید کہا گیا کہ عمران خان 62 ون ایف کے تحت نااہل ہیں کیونکہ وہ صادق امین نہیں، اسپیکر نے یہ فرض کرکے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا، ریفرنس میں مزیدیہ بھی کہاگیاکہ عمران خان نے ٹیکس ریٹرن میں تحائف ظاہر کیے، نااہلی کا 62 ون ایف کے تحت سوال ہی نہیں سوائے اس کے کہ عدالت کا کوئی فیصلہ ہو۔

Comments (0)
Add Comment