امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئل کمپنیوں اور حکومت کے گٹھ جوڑ کا بوجھ غریب عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام اور غریب طبقے کو کوئی ٹیکس ریلیف نہیں دیا جا رہا جبکہ چینی مافیا کے لیے ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری بل، کیپسیٹی پیمنٹ اور فکسڈ چارجز عوام پر اضافی بوجھ ہیں، جبکہ چند آئی پی پیز کو 1700 ارب روپے ادا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی یہ تحریک گلی محلوں کی سطح تک پہنچ چکی ہے اور اس میں تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہیں۔ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انتظامی ضرورت، آئین اور عوامی رائے کے مطابق ہونا چاہیے، جبکہ ایم کیو ایم اس معاملے پر گزشتہ 40 سال سے نوراکشتی کر رہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment