اسلام آباد ہائیکورٹ: سانحہ پمز پر حکومتی کارروائی کی رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے باعث 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کے کیس میں وزیراعظم کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

عدالت نے جوڈیشل انکوائری کے لیے شہری منیر احمد کی دائر کردہ درخواست کو پہلے سے زیرِ سماعت کیس کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ قائمہ کمیٹی برائے صحت کی پمز اسپتال سے متعلق گزشتہ سال کی تیار کردہ رپورٹ پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا اور اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔

عدالت نے حکومت کو معاملے پر جامع جواب اور کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Comments (0)
Add Comment