ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ
تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آپریشن تھنڈر کے 31ویں مرحلے کے دوران متحدہ عرب امارات اور کویت میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے کیے ہیں۔
ایرانی فوج کے مطابق ان حملوں میں امریکی عسکری تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ کویت میں واقع احمد الجابر ایئر بیس کے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کے علاوہ لڑاکا طیاروں کے ہینگرز اور سازوسامان کے گوداموں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تاہم ایرانی فوج کی جانب سے ان حملوں میں ہونے والے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی حتمی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔