چھٹی کے بعد بہنوں کے بستے اٹھانے والے بچےکی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچہ سخت دھوپ میں اپنا اور اپنی بہنوں کا اسکول کا بستہ اٹھائے جارہا ہے۔

سعودی میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ یہ تصویر سعودی عرب کے شہر ابحا کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ تصویر 9 سالہ مشال کی ہے جو اپنی دو چھوٹی بہنوں کے ساتھ اسکول کی چھٹی کے بعد گھر جارہا ہے، اس موقع پر تصویر میں سائے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کڑی دھوپ کا وقت ہے اور بچے نے نہ صرف اپنا بلکہ دونوں بہنوں کا بستہ بھی اٹھایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس میں چھوٹے سے بچے کی ہمت، پیار  اور احساس کو سراہا جارہا ہے۔

سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے 9 سالہ مشال کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر والوں کی خاص طور پر اپنی بہنوں کی مدد کرنا پسند کرتا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment