این اے 31 پشاور،غلام بلور کانتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

 قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں اے این پی کے امیدوار غلام احمد بلور نے حلقے کے انتخابی عمل کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے 

میڈیا سے گفتگو میں غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی آئی ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی

حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے ۔ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا۔

Comments (0)
Add Comment