لاہور کے علاقے نوانکوٹ میں نوجوان نے مبینہ طور پر گولی مارکرخودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان حمزہ بی ایس سی کا طالب علم تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حمزہ اپنا واٹس ایپ ڈیٹا چوری ہونے پر دلبرداشتہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثاء پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر رہے ہیں،عدالتی احکامات پر لاش لواحقین کے حوالے کی جائےگی۔