کراچی میں ڈینگی پھیلنے لگا، 28 نئے کیسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ  ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق  ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق شہرکے مختلف اضلاع سے ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اب تک 231 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں 1158 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 305ہوگئی  ہے۔

Comments (0)
Add Comment