کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواز منظور وسان نے نئے سال میں سیاستدانوں سے متعلق نئی پیشگوئیاں کی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آئیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، اس سال عمران خان پر مصیبتیں منڈلاتی رہیں گی، عمران خان کو کچھ اداروں نے بنایا تھا، اب وہ ان کے ساتھ نہیں ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ موجود لوگ انہیں چھوڑ دیں گے، عمران خان کو کسی نہ کسی دیوار کے اندر قید دیکھ رہا ہوں، رواں سال عمران خان کو سندھ یا بلوچستان کی جیلوں میں دیکھ رہا ہوں، عمران خان کا جب باجوہ صاحب نے ساتھ دیا تھا تب وہ کیوں خاموش تھے؟