لاہور میں عید کے دن ڈولفن پولیس نے شہری کو قتل کر دیا

 ڈولفن اہلکاروں مدثر اور کامران نے 22 سالہ محسن کو مشکوک جان روکا تھا، تعاقب کے دوران محسن نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے محسن ہلاک ہو گیا جس کے بعد کھوکھر گاؤں کے رہائشیوں نے ڈولفن اہلکاروں پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

واقعے پر ڈی آئی جی آپریشن سہیل چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Comments (0)
Add Comment