شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

سلام آباد:   وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔

وفاقی کابینہ نے 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی اور 22لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے جبکہ 3 لوگوں کوایک مرتبہ باہر جانے کی اجازت کی منظوری بھی دی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نسیم کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا گیا اور دونوں کے خلاف ایک پراپرٹی ٹائیکون کوبرطانیہ سے آنے والی رقم فراہم کرنےکاالزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل پرزیادہ تر نام سکیورٹی اداروں کی سفارش پر ڈالے گئے۔

Comments (0)
Add Comment