پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ، گوگل کی مبارک باد

ملک بھر  میں آج پاکستان کو 75 سال مکمل ہونے پر جشن منایا جا رہا ہے، جہاں قوم آزادی کا دن  قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے وہیں گوگل نے بھی اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستانی پرچم کے رنگ کی کئی سبز  و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment