لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری اشرف راہی کو قتل کر دیا ہے، ملزمان واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اشرف راہی لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے اشرف راہی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔