شہباز گل کو ٹارچر کرنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہبازگل پرٹارچرناقابل قبول ہے۔ عالمی سطح پرشہبازگل پرٹارچرکا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوااد چوہدری نے کہا کہ  پوری پارٹی شہبازگل پرٹارچرکی مذمت کرتی ہے۔ پارٹی متفقہ طور پر شہباز گل کے معاملے پر مذمت کی ہے، کوشش کی جارہی ہے انہیں اغوا کرکے پمز پہنچایا جائے، کوشش کی جارہی ہے ان کو ٹارچر کیا جائے، ثناءاللہ نے روایت ڈالی ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کیا جائے،شہباز گل کو یوم عاشور پر گرفتار کیا،عمران خان نے شیری مزاری کو ہدایت کی ہے اس معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات کوپورے پاکستان میں آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا،صحافیوں پر پاکستان کی زمین تنگ کردی گئی، ہم صحافت کی آزادی کے لیے باہر نکلیں گے،عدلیہ کوتقسیم کرنے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، یہ مسلم لیگ ن کا پرانا وتیرہ ہے، پیر والے دن عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے، عمران خان بار ایسوسی ایشنزسے بھی خطاب کریں گے۔ دس ستمبرتک عمران خان پورے ملک میں جلسے کریں گے،عمران خان کراچی میں پہلا،دوسرا حیدرآباد میں جلسہ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے ملک گیرتحریک چلائی جائے گی،شہبازشریف کیساتھ معیشت پربات کرنا احمقانہ بات ہے،ان کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کوسپورٹ کرنا جاہلیت ہوگی،صرف عام انتخابات کے فریم ورک کے علاوہ کسی قسم کی بات نہیں کریں گے،اگرآپ یہ سمجھتے ہیں عمران خان جیت جائے گا تو پھر مارشل لا لگا دیں، پی ٹی آئی اورفوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment