تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہےکہ تحریک لبیک ضمنی انتخابات میں گیم چینجر کے طور پر سامنے آئےگی۔
ایک بیان میں سعدرضوی کا کہنا تھا کہ ہم شفاف اور منصفانہ انتخابات پریقین رکھتے ہیں۔
سربراہ ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر سسٹم سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
سعدرضوی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی یہ مت سوچےکہ وہ ہماری آواز کو دبا دےگا۔